لندن(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تین روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئیں۔ وہ ایون فیلڈ میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کے دورۂ لندن کا بنیادی مقصد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے تین روزہ قیام کے دوران زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گی۔
مریم نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر صحافیوں نے ایون فیلڈ کے باہر ان سے مختلف سوالات کیے۔ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا، ’’لاہور کو پیرس بنا دیا ہے؟‘‘ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، ’’دیکھ لو پھر۔‘‘
صحافی مزید سوالات کرتے رہے تاہم مریم نواز شریف نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جمعہ کو لندن سے سنگاپور روانہ ہوگئے۔ ان کی آئندہ منزل کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

