وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے برانڈ پی ایس ایل کا افتتاح کر دیا

قذافی سٹیڈیم میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب کا استقبال کیا
وسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی لے کر میدان میں آۓ

پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پی ایس ایل 11 کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سادہ مگر پروقار تقریب میں ایونٹ کا افتتاح کیا۔ قذافی سٹیڈیم آمد پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پی ایس ایل 11 میں حصہ لینے والی ٹیمز کے مالکان سے تعارف کرایا گیا، پی ایس ایل 11 میں شریک تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا افتتاحی میچ کی دونوں ٹیموں حیدر آباد کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے بھی تعارف کرایا گیا۔ لیجنڈ وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی گراونڈ میں لائے۔ افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11کے آغاز پر تمام ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی میچ بھی دیکھا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب،صوبائی وزراء سلمان رفیق،فیصل ایوب کھوکھر ،ایڈوائزر علی ڈار، چیف سیکرٹری، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔