ومبلڈن: دفاعی چیمپئن ایگا شواٹک تیسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

لندن( ومبلڈن، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں دفاعی چیمپئن اور تیسرے نمبر کی سیڈ پولینڈ کی ایگا شواٹک کو فلپائن کی الیگزینڈرا ایالا نے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں الیگزینڈرا ایالا نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 11-9 سے اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایگا شواٹک کو 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دوسری جانب مینز سنگلز میں آسٹریلیا کے پانچویں سیڈڈ ایلکس ڈی مینور نے امریکا کے زیچری کو چار سیٹوں میں 2-6، 7-5، 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔