ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

دبئی(ایشین کرکٹ کونسل، خبر ایجنسیاں)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

اے سی سی کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چائنا شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کو جگہ دی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 10 اور 11 ستمبر کو منعقد ہوں گے، جبکہ ویمنز ایشیا کپ 2026 کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔