وینزویلا: زلزلے کے 8 روز بعد ملبے سے ایک شخص زندہ نکال لیا گیا

کاراکاس( غیر ملکی میڈیا، اقوام متحدہ)وینزویلا میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلوں کے آٹھ روز بعد امدادی کارکنوں نے منہدم عمارت کے ملبے سے 43 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائی میں شریک اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو بحفاظت نکالنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر کامیاب ریسکیو آپریشن کا جشن منایا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلوں کے بعد اب بھی 43 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیاں مختلف متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 68 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی، طبی سہولتوں اور عارضی رہائش کی فراہمی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔