ٹرینیڈاڈ(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔
اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی قیادت تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ 16 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔

