ٹورنٹو :فادرز ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب، اشرف خان لودھی کی شرکت

ٹورنٹو(اشرف خان لودھی سے )KK Travel کے بانی، ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کاز خان کی جانب سے فادرز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف صحافی اشرف لودھی نے شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کی دو معروف اینکر پرسنز حنا صدیقی اور مہوش سے ملاقات ہوگئی۔

اس موقع پر اشرف لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا”السلام علیکم! میں آج کاز خان کی تقریب میں آیا تھا اور مجھے یہاں شہر کی سوشل میڈیا کی بہت بڑی دو اینکر پرسن ملی ہیں، حنا صدیقی اور مہوش۔ ماشاءاللہ یہ اس شہر کی روحِ رواں ہیں۔ ان کے بغیر کوئی پروگرام مکمل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اسی طرح ہنستا مسکراتا رکھے، آمین ثم آمین۔”

اس موقع پر مہوش نے اشرف لودھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا”تھینک یو سو مچ اشرف لودھی ! اور جنگ نیوز کینیڈا کو سبھی جانتے ہیں۔ جنگ نیوز کینیڈا کافی ایکٹو ہے، کمیونٹی میں جو بھی ہو رہا ہوتا ہے تو ہمیں اس کی معلومات ان کے نیوز نیٹ ورک سے ملتی رہتی ہے۔ آپ بہت اچھا اور آتھنٹک کام کر رہے ہیں۔ سو آل دا بیسٹ فار دا فیوچر۔ تھینک یو، تھینک یو سو مچ۔”

بعد ازاں حنا صدیقی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا”تھینک یو سو مچ۔ بہت آپ نے ہمارے لئے جو بھی کہااس کیلئے شکریہ۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ آپ ہمارے سینئر ہیں۔ اور جنگ نیوز کینیڈا کے ذریعے آپ کی جو ایک لیگیسی ہے وہ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ جنگ نیوز کینیڈا کے ذریعے کینیڈا میں مزید بہتری اور کوریج سامنے آ رہی ہے۔ تھینک یو، تھینک یو سو مچ۔”