ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کیخلاف کلین سوئپ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے کیلس نے 32 اور زیمونو نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، نشرہ سندھو نے 2 جبکہ طوبیٰ حسن، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔