پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے ای سی او کے 308ویں اجلاس کی صدارت کی

تہران ( ای سی او ، پاکستانی سفارت خانہ) ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکریٹریٹ میں مستقل نمائندہ کونسل کے 308ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں تنظیم کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، جن میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کو حتمی شکل دینا، ای سی او کے 18ویں سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی تیاریوں سے متعلق معاملات شامل تھے۔

اپنے خطاب میں سفیر عمران احمد صدیقی نے اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔