اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)حکومتِ پاکستان کے سینئر حکام کے ایک وفد نے اوٹاوا میں کینیڈا کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت گلین پروز سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد ان دنوں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مجوزہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (ایف آئی پی پی اے/دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ) پر مذاکرات میں شرکت کیلئے کینیڈا کے دورے پر ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان موجودہ تجارتی، کاروباری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع مگر غیر استعمال شدہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئےباہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔

