پاکستان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ کا پومسے ایونٹ جیت لیا

میزبان پاکستان نے تین گولڈ میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوریا نے 2 اور ایران
نے ایک گولڈ حاصل کیا، ایونٹ کے اختتام پر صدر ایشیئن تائیکوانڈو یونین مسٹر سانگ جن کم اور چیئرمین
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے پاکستانی ایتھلیٹس کو پومسے ایونٹ کی ونر ٹرافی دی

آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ( ایشیئن ریجن) کے افتتاحی روز پاکستان نے میدان مار لیا۔ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایونٹ کی پومسے کیٹیگری میں تین گولڈ میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوریا نے 2 اور ایران نے ایک گولڈ حاصل کیا ۔پومسے ایونٹ کے اختتام پر صدر ایشیئن تائیکوانڈو یونین مسٹر سانگ جن کم اور چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے پاکستانی ایتھلیٹس کو پومسے ایونٹ کی ونر ٹرافی دی۔

بعد ازاں آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2006 ایشیئن ریجن کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چئیرمین کرنل وسیم جنجوعہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ باقی ماندہ مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی فتح کے جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوۓ ملک کا نام روشن کریں گے۔