پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو بیلجئیم کے ہاتھوں شکست

بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔ میچ میں قومی ٹیم سابق عالمی و یورپئین چیمپئن کے خلاف نہایت مشکل میں دکھائی دی اور دونوں ٹیموں کے درمیان تکنیکی و انتظامی اعتبار سے فرق نمایاں طور پر دکھائی دیا۔ کھیل کے آغاز میں بیلجیئم کے نیلسن نے تیسرے منٹ میں گول سکور کیا جس کو کھیل کے 33ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے خوبصورت انداز میں فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ جس کے بعد بیلجئیم نے لگاتار 6 گول سکور کئے جس سے بیلجئیم کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ بیلجئیم کا دوسرا گول تھیباؤ نے ،چوتھا گول الیگزینڈر ،پانچواں گول ٹوبیاز، چھٹا گول گولیوم نے جبکہ ساتواں گول ٹوبیاس نے سکور کیا۔ واضح رہے بیلجئیم کی ٹیم ورلڈ رینکنگ نمبر دو پر ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 14 جون کو سپین کے خلاف تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم جبکہ چوتھا میچ 20 جون کو سپین کے خلاف کھیلے گا ۔