پمز میں جاں بحق نومولود بچوں کے غم کا مداوا ممکن نہیں، پوری قوم دکھی ہے: حمزہ شہباز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں جاں بحق ہونے والی نومولود بچوں کے غم کا مداوا نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم اس سانحے پر دکھی ہے۔

پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی 2 نومولود بچیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے آئے تھے، کوئی بھی لفظ غمزدہ خاندانوں کے دکھ کو کم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا گہرا زخم ہے جسے بھرنے میں وقت درکار ہوگا، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر اور دلوں کو سکون عطا فرمائے، کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔