کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز بنا سکی۔حیدرآباد کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین نے 122 رنز کا آسان ہدف 17ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ٹیم کی جیت میں کپتان مارنس لبوشین، کوشل پریرا اور عرفان خان نیازی نے اہم کردار ادا کیا۔میچ میں شاندار کارکردگی پر حنین شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے دوران “پنک ڈے” بھی منایا گیا جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور کمنٹیٹرز نے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے تحت پنک لباس اور ربن استعمال کیے۔ٹورنامنٹ کے اگلے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

