پی سی بی کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اسکوررنجم السعید انتقال کر گئے۔مرحوم کے بیٹے سید محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

نجم السعید پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکوررز میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں بھی اسکورر کے فرائض انجام دیے تھے۔وہ ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز میں آفیشل اسکورر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔