لاہور (اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈنز کو بدعنوانی اور شہریوں سے بھتہ وصولی پر سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کسی نے کرپشن کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار لوگوں سے لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں اور گرفتار بھی ہو رہے ہیں، کسی ٹریفک اہلکار نے بھتہ مانگا تو اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کراؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملے پر بھتے کے مقدمات درج ہونے پر بہت شرمندگی ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ سی ٹی او لاہور نے رواں ماہ بدعنوانی اور غفلت پر ایک ٹریفک انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف بھی کیا ہے۔

