ممبئی (بھارتی میڈیا)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کو ممبئی کے فورٹس راہیجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کے گھٹنے کی سرجری متوقع ہے۔ تاہم اداکار کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کیونکہ ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چوٹ کے باعث کارتک آریان کے مصروف شیڈول میں مختصر وقفہ آنے کا امکان ہے۔کارتک آریان نے ہدایتکار کبیر خان کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے بطور پروڈیوسر بھی کام شروع کیا ہے، یہ دونوں کا ایک ساتھ دوسرا پروجیکٹ ہے۔اداکار جلد ہی ہدایتکار مِرگھدیپ سنگھ لامبا کی فلم ’’ناگزیلا‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

