کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جیسن رائے نے 39 اور اعظم خان نے 34 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا مطلوبہ اسکور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس اور ڈیون کونوے نے پہلی وکٹ پر 93 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا، منہاس 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کونوے 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان شاداب خان 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کراچی کنگز کے حسن علی اور معین علی ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بلے باز سمیر منہاس کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔