اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے ایئرلائنز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 396 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اس میں مجموعی طور پر 120 روپے تک کمی کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی 26 روپے 77 پیسے بڑھ کر 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر کے اسے 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

