کولمبو(ایجنسیاں)سری لنکا کی ایک جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی جھڑپوں میں 2 قیدی ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے، تاہم آج دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ جھڑپوں کی وجوہات جاننے اور صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

