ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی امریکا کے فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں گول ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ہمراہ امریکا اور پیراگوئے کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی میچ میں موجود تھے۔ گول ہونے پر دونوں کی خوشی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “محبت انسان سے کیا کچھ نہیں کروا دیتی”، جبکہ کئی افراد نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کینیڈا کی جانب سے ورلڈ کپ کے تاریخی افتتاحی میچ کی میزبانی کے باوجود جسٹن ٹروڈو اپنے ملک کے بجائے امریکا کے میچ میں دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ کینیڈا، امریکا اور میکسیکو مشترکہ طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کر رہے ہیں، جبکہ کینیڈا نے ٹورنٹو میں اپنی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ میچ کی میزبانی بھی کی۔

