گرفتاریوں سے صورتحال مزید سنگین ہوگی، وفاق سے کہہ دیا ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصٰ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ حکام کو صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کا پیغام دے دیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، رابطوں کے دوران گزشتہ واقعات سے متعلق اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے، گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین بنا دیں گی، اب وقت ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کردیا گیا ہے، دونوں کو 30 روز کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔