گوجر خان (نامہ نگار) گوجر خان کے نواح میں مسافر ٹرین خیبر میل کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے، جبکہ ٹریک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

