آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا، پانی میں کنٹینر اور ملبہ تیرنے لگا

تہران (عرب میڈیا) آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے ایرانی دعوے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینروں اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانیوں میں متعدد کنٹینر اور دیگر اشیاء بکھری ہوئی تیرتی دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بعد بحری جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ڈوب گیا۔ ایرانی بیان کے مطابق جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانا تھا۔

تاہم دستیاب اطلاعات میں جہاز کا نام، اس پر موجود عملے کی تعداد، جانی نقصان اور حادثے کے مقام سے متعلق مزید تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔ ایرانی دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے آنے والی فراہم کردہ معلومات سے نہیں ہوتی۔