سوات (نامہ نگار) سوات میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گرد کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونیوالے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

