اسلام آباد (نامہ نگار) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حسن رضا، سید زین شاہ اور مشتاق احمد خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد حکومت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

