لندن:ایون فیلڈ کے باہر دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے سائیڈ مرر اتارلئے

لندن (نمائندہ خصوصی) لندن میں ایون فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی گاڑی کے سائیڈ مرر اتارلئے۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی ہے۔ نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نجی اسکولوں کی حالتِ زار بہتر بنانے کیلئے مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔اپنی صحت سے متعلق سوال پر سابق وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔