آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس کی جزوی بحالی شروع

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جبکہ میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس کی مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، تاہم حالات میں بہتری کے بعد مرحلہ وار بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی حکومت سے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔