اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں، وہ وزیراعظم ہاؤس کی چھٹی منزل پر بیٹھا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات بھی دیکھیں گے، جبکہ کارکنان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں گے۔حمزہ شہباز پیر سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات دیکھیں گے۔

