اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا، جو تقریباً دو دہائیوں کے بعد کسی کینیڈین وزیرِ خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 80 برس مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ، وزیراعظم، اعلیٰ حکومتی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔


