اسکردو: لاپتہ جاپانی سیاح کی لاش پہاڑی شگاف سے برآمد

اسکردو (نامہ نگار)اسکردو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 6 روز سے لاپتہ جاپانی سیاح کی لاش ایک پہاڑی شگاف سے مل گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کو شگاف سے نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائی جاری ہے جبکہ سدپارہ کے مقامی کوہ پیماؤں نے بھی تلاش آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی سیاح مشہور سیاحتی مقام ماسور راک کی سیر کے لیے گئے تھے، جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔