امریکہ ہمیشہ مفادات دیکھتا ہے بھارت کیساتھ دفاعی معاہدہ مثال ہے : حبیب عرفانی

صدر ٹرمپ کی طیارے گرانے کی باتیں صرف نعرہ تھیں سٹرٹیجک پارٹنر انڈیا ہے معاہدے نے بتا دیا
بھارت سرکریک کے قریب جنگی مشقیں کر رہا ہے مودی حکومت سے کچھ بعید نہیں جنگی ایڈونچر کر سکتا ہے
غزہ میں اسرائیلی فوج نےفلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہے سیز فائرمذاق بن کر رہ گیا
سوڈان میں دو طاقتور عرب ممالک کی ایماء پر مسلمان ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں یو این نوٹس لے
پنجاب خصوصاً لاہور قصور میں سموگ نے سانس لینا مشکل کر دیا حکومتی دعوئے اور اقدامات کہاں ہیں؟
جسم قید کیے جا سکتے ہیں سوچ کو قید نہیں کیا جا سکتا، تاریخ اور مستقبل کا فیصلہ صرف اللہ نے کرنا ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکزی صدر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ونگ “پاکستان تحریک انصاف “، مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان،سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اورسجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم سیّد محمد حبیب عرفانی نے امریکہ بھارت دس سالہ دفاعی معاہدے میں توسیع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ اپنے مفادات دیکھتا ہے صدر ٹرمپ کی طیارے گرانے کی باتیں صرف نعرہ تھیں سٹرٹیجک پارٹنر انڈیا ہے حالیہ معاہدے اس کی مثال ہیں بھارت سرکریک کے قریب جنگی مشقیں کر رہا ہے مودی حکومت سے کچھ بعید نہیں وہ جنگ جیسا ایڈوینچر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے پاکستان کو گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

سندر شریف سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے سیز فائر مذاق بن کر رہ گیا پاکستان کی فوج بھیجنے کے معاملے پر حکومت کیوں تذبذب کا شکار ہے امن کی بجائے حماس کو غیر مسلح کرنے کی اطلاعات کا ٹھوس جواب دیا جائے پاکستانی فوج غزہ میں کس کے ماتحت ہو گی اسرائیل نے حملہ کیا تو کیا جواب دیا جائے گا یا مقصد صرف اسرائیل کا تحفظ ہے سیز فائرمعاہدے کے بعد تمام طاقتیں خاموش ہیں .

ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا پنجاب خصوصاً لاہور اور قصور میں سموگ نے سانس لینا مشکل کر رکھا ہے لاہور میں 500اور قصور میں 686 ائر کوالٹی انڈیکس پہنچ چکا ہے حکومتی دعوے اور اقدامات کہاں ہیں اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے انہوں نے کہا سوڈان میں ہونے والی خانہ جنگی میں دو طاقتور عرب ممالک کی ایماء پر مسلمان ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں یہاں بھی معاملہ سونے اور دیگر معدنیات پانی کے وسائل پر قبضے کا ہے سونا اور معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجی جا رہی ہیں لیکن اس کے بدلے عوام کو کچھ نہیں مل رہا عوام قتل ہو رہے ہیں، خواتین بچے، بوڑھے بھوک سے مر رہے ہیں اقوام متحدہ نوٹس لے۔

ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا جسم قید کیے جا سکتے ہیں سوچ کو قید نہیں کیا جا سکتاتاریخ اور مستقبل کا فیصلہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ نے ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے بھارت اور افغانستان کے ساتھ سرد جنگ کے باعث ملک میں سیاسی افہام و تفہیم اور اتحاد کی ضرورت ہے جمہوریت میں فیصلے عوام کی مرضی سے ہوتے ہیں جنگیں عوام کی طاقت سے ہی جیتی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں