امریکی صدرٹرمپ نے” نہر اونٹاریو “کا نام تبدیل کرکے “نہر امریکا”رکھ دیا

واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا)کینیڈا سے تجارتی جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” نہر اونٹاریو “کا نام تبدیل کرکے”نہر امریکا”رکھنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے۔

صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیج اور نہر کا نام تبدیل کردیا گیا ہے، اب سمندر کا نام تبدیل کرنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کے نام بھی تبدیل کردیں۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ٹرمپ کے اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہر اونٹاریو کا نام امریکا اور کینیڈا کی تاریخ سے بھی پرانا ہے اور نہر اونٹاریو ہمیشہ نہر اونٹاریو ہی رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نہر اونٹاریو کا 52 فیصد حصہ کینیڈا جبکہ باقی حصہ امریکی ریاست نیویارک میں واقع ہے۔

نیویارک کی ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل نے بھی صدر ٹرمپ کے حکم کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہر اونٹاریو کا 400 سال پرانا نام تبدیل نہیں کریں گی۔کینیڈا سے متصل امریکی ریاست ورمونٹ کے ری پبلکن گورنر فل اسکاٹ نے بھی صدر ٹرمپ کے اقدام کو حقیر اور مایوس کن قرار دیا۔