اوٹاوا :نوجوان ہمارا مستقبل نہیں، ہمارا حال ہیں: رکن پارلیمنٹ اقرا خالد

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)مسی ساگا،ایرن ملزسے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے کہا ہے کہ نوجوان صرف ہمارا مستقبل نہیں بلکہ ہمارا “حال” ہیں انہیں موجودہ عالمی مسائل کے حل میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کینیڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے جنیوا میں بین‌الپارلیمانی یونین (Inter-Parliamentary Union) کی 151ویں جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ “ہمیں نوجوانوں سے وہیں ملاقات کرنی چاہیے جہاں وہ ہیں، اور انہیں اپنے دور کے بڑے چیلنجز — جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی، انسانی بحران بشمول غزہ کی صورتحال، اور مصنوعی ذہانت کے حل میں شریک کرنا چاہیے۔”

اقرا خالد نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز اور ان کی جدت ہی دنیا کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کینیڈین پارلیمنٹ کے اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے حلقوں اور سیاست میں نوجوانوں کو شامل کریں، تاکہ وہ دنیا کے مسائل کے حل کیلئے صفِ اول میں ہوں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں