ماسکو ( روسی وزارتِ خارجہ)روس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ذخائر سے متعلق فیصلے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہونا چاہیے۔روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے معاملے کو صرف ایرانی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی ذرائع کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ماسکو افزودہ یورینیئم سے متعلق کسی بھی ممکنہ حل کے نفاذ میں تہران اور واشنگٹن کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔روس نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران سے متعلق تمام معاملات مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھنے چاہئیں۔

