دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری، صوبائی وزراء کا دورہ ننکانہ صاحب انتظامات کا جائزہ لیا
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت انتظامات بارے اجلاس منعقدہوا -اجلاس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے شرکت کی-اجلاس میں ضلعی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی –
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی – بریفنگ میں بتایاگیا کہ بابا گورونانک کی تقریبات 3 سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی، تمام تر انتظامات مکمل ہیں -بریفنگ میں بتایاگیا کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران سکھ یاتریوں کی خدمت پر مامور ہونگے-سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور 3 کنٹرول رومز قائم ہیں –
شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور کھانے کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں -گوردوارہ جات میں ہسپتال سمیت فسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں -ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کی رہائش اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں -گوردوارہ جات کو عرق گلاب سے صاف کیا جا رہا ہے-ننکانہ سٹی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے فری ہو گا، افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں –
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ موک ایکسر سائز کا انعقاد بھی کروایا جا چکا ہے-جنم دن کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہو گا-5 نومبر کو جنم دن کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان میں ہو گی، نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا-بھارت سے 21 سو سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے-
بھارت سے آنے والے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے-30 ہزار کے قریب سکھ یاتری جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب آئیں گے- سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کے تمام ایونٹس میں خود جاتی ہیں -سکھ یاتریوں کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے-ٹریفک پلان پر خصوصی توجہ دی جائے-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم کی ہدایت پر جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں -بابا گورونانک دیو جی کا ہر مذہب اور ہر مسلک عزت کرتا ہے-ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ قوم سے اظہار یکجہتی ہے-کھانے پینے کے وافر انتظامات ہونے چاہئیں اور سپلائی چین کو برقرار رکھا جائے-گوردوارہ جات میں فسیلیٹیشن کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے-ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاران یاتریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں -لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی وارڈز قائم کروائی جائیں -صوبائی وزراء نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی-

