برامپٹن (نمائندہ خصوصی)برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن اور ان کی اہلیہ جینی ویو گوالٹیئری براؤن کے ہاں اتوار کی صبح ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ نومولود کا نام امیلیا ویلینٹینا براؤن رکھا گیا ہے۔
میئر پیٹرک براؤن نے ایک بیان میں خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “آج صبح برامپٹن سِوک اسپتال میں ہماری تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی، ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں۔”
نومولود بیٹی امیلیا ویلینٹینا براؤن اتوار 2 نومبر کو صبح 7 بج کر 39 منٹ پر پیدا ہوئیں اور پیدائش کے وقت ان کا وزن 7.46 پاؤنڈ تھا۔
47 سالہ میئر پیٹرک براؤن نے 2018 میں جینی ویو گوالٹیئری سے شادی کے بعد جلد ہی میئر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ اس جوڑے کے دو بچے پہلے ہی موجود ہیں — ایک بیٹا جولائی 2019 میں اور ایک بیٹی اپریل 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔
پیٹرک براؤن نے مزید کہا کہ “تھیوڈور اور سوانا اپنی ننھی بہن کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔”

