مڈلزبرا(ایجنسیاں) برطانیہ کے شہر مڈلزبرا کے قریب A66 شاہراہ پر پولیس تعاقب کے دوران خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
کلیولینڈ پولیس کے مطابق ایک گاڑی غلط سمت میں سفر کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی نشان زدہ پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

