دبئی( خلیج ٹائمز، گلف نیوز)دبئی پولیس نے خطرناک اور لاپروا ڈرائیونگ کرنے والے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اُس کی گاڑی ضبط کرلی جبکہ اُس پر 50 ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
دبئی پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کی ایک اہم شاہراہ پر تیز رفتاری کے دوران غلط اوور ٹیکنگ کی اور لین تبدیل کرتے وقت انتہائی خطرناک رویہ اختیار کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خطرناک ڈرائیونگ سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، ملزم نے ایمرجنسی لین میں بھی گاڑی چلائی جو صرف ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کے لیے مختص ہے۔دبئی پولیس نے گاڑی ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

