زائد ضمانت یافتہ مجرمین کے خلاف سخت اقدامات ہونگے: ایم پی روبی سہوتا

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) کینیڈین رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کینیڈا میں ضمانت پر رہا ملزمان کے ہاتھوں ہونے والے پُرتشدد جرائم میں اضافہ تشویش ناک ہے، اور اب اس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس، میئرز اور متاثرین کے نمائندوں کی جانب سے یہ واضح پیغام ملا ہے کہ موجودہ ضمانتی نظام درست طور پر کام نہیں کر رہا۔

روبی سہوتاکے مطابق “بیل اینڈ سینٹنسنگ ریفارم ایکٹ” (Bail and Sentencing Reform Act) ایسے ہی خدشات کے ازالے کیلئےمتعارف کرایا گیا ہے، جو بار بار جرم کرنے والے اور پُرتشدد مجرموں کیلئے ضمانت کے حصول کو سخت اور محدود بنائیگا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نئے قانون کے تحت “ریورس آنس” (Reverse Onus) کا اصول متعارف کرایا گیا ہے، یعنی اب یہ ذمہ داری ملزم پر ہوگی کہ وہ عدالت کو یہ ثابت کرے کہ اسے ضمانت کیوں دی جانی چاہیے — نہ کہ استغاثہ پر۔

روبی سہوتا برامپٹن نارتھ–کیلیڈن (Brampton North–Caledon) کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور کینیڈین سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے انسدادِ جرم (Canadian Secretary of State responsible for Combatting Crime) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔وہ اس سے قبل چیف گورنمنٹ وِپ (Chief Government Whip) کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں