کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے صومالیہ میں شہید پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیے۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے شہید محمود انصاری، شہید سید کاشف عمر اور شہید رفیع اللہ خان کے لواحقین کو مالی معاونت اور پلاٹ کیلئے چیک پیش کیے۔
شہید رفیع اللہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کا ساتھ دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہداء کے لواحقین نے صومالیہ سے شہداء کی میتیں پاکستان واپس لانے کیلئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

