حیدرآباد(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں 11 ماہ سے محفوظ فیصلہ نہ سنائے جانے پر وکیل نے اپنا کوٹ جلا دیا۔ایڈووکیٹ سکندر بھٹی کے مطابق سول مقدمے کا محفوظ فیصلہ 11 ماہ سے زیر التوا ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایاز تونیو ایڈووکیٹ نے کہا کہ محفوظ فیصلہ جاری نہ کیے جانے پر وکیل نے اپنا کوٹ لاکر آگ لگادی۔

