لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔انتظامیہ کے مطابق دکانداروں نے ٹیم پر راڈز اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، کارروائی کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں بند کردیں اور موقع سے غائب ہوگئے۔
تاجروں کا مؤقف ہے کہ دکانیں سیل کرکے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گندگی اور پرندوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کرنے پہنچی تھی۔

