غزہ ( فلسطینی وزارت صحت)فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں غزہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد کم از کم 72 ہزار 939 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار 927 سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں ایک شہید اور 8 زخمی افراد لائے گئے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں اب تک 930 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 819 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

