لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر سلمان قریشی،نائب صدرناصرہ عتیق،نائب صدرمدیحہ الماس، جنرل سیکریٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکریٹری عمران شیخ، فنانس سیکریٹری سالک نواز اور دیگر گورننگ باڈی نے سینئر صحافی سجاد انور کو نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر شدید مذمت کی ہے اور اس نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ سجاد انور کئی دہائیوں سے صحافت سے وابستہ ہیں اور مختلف اخبارات میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی صحافتی تحریروں، نشر شدہ مواد اور سماجی ذرائع ابلاغ پر اظہارِ خیال کو ریاست مخالف قرار دینا صحافت اور آزادیِ اظہار کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
سجادانورکو این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر ارشدانصاری نے افسوس کااظہارکیا اورکہاپیکاایکٹکے تحت درجنوں صحافیوں پرمقدمات درج کئے جاچکے ہیں.جب دل کرتاہے کسی بھی صحافی کواین سی سی آئی اے کانوٹس بھجوادیاجاتاہےجسے ہم آزادی صحافت وآزادی اظہار کے منافی سمجھتے ہیں. انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ایسے نوٹسزاورناجائزمقدمات سے نہیںڈرتے اوراگریہ سلسلہ ختم نہ کیاگیاتوپاکستان بھرکی صحافی برادری سراپااحتجاج ہوگی.

