مانسہرہ (پولیس، خبر ایجنسیاں) مانسہرہ کے علاقے کرکلا میں رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دو خواتین سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

