مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)رئیل سٹیٹ کے معروف نام عثمان ملک اور طارق ملک کی جانب سے ایک پروقار اور پرلطف عشایئے کا اہتمام کیا گیا.تقریب کے مہمان خصوصی چودھری جاویدگجراورمرزانسیم بیگ تھے.

عشائیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میںعامر قریشی، جاویدورک، ڈاکٹر ناصروڑائچ، باباعرفان ملک، شمس الرحمان ،محمودچودھری ،راجہ شفیق، رانااشرف، محمدوسیم، رانااورنگزیب اور مشہوداحمدشامل تھے.

مہمانوں کیلئےموسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس نے شام کا سحر دوچند کر دیا۔ تقریب کے میزبان عثمان ملک نے تمام معزز مہمانوں کا خود استقبال کیا اور خوبصورت محفل سجانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے بہترین ضیافت، شاندار کمپنی اور موسیقی سے بھرپور اس شام کو طویل عرصے تک یادگار رہنے والی تقریب قرار دیا۔
ریج وے پلازا میں واقع ‘اسپائس ولا ریسٹورنٹ’ میں منعقدہ اس تقریب کا آغاز گزشتہ رات ٹھیک 8:00 بجے ہوا۔ تقریب میں شرکاء کی تواضع انتہائی لذیذ اور روایتی کھانوں سے کی گئی۔

