مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی جلیل الرحمان نے معروف صحافی عامر متین سے اُن کے بھائی عاطف متین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عاطف متین بدھ کے روز اسلام آباد میں دل کی تکلیف کے باعث55برس کی عمر میں انتقال کر گئےتھے۔ مرحوم اپنے سوگواران میں اہلیہ سمیرا عاطف اور دو بیٹوں احمد اور عمار کو چھوڑ گئے ہیں۔
جلیل الرحمان، جو اس وقت مسی ساگا کینیڈا میں مقیم ہیں، نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عاطف متین کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کی اگلی تمام منزلیں آسان کرے۔
تعزیتی پیغام میں کینیڈا میں مقیم صحافی شخصیات رانا سہیل،وسیم بٹ، احمد نعیم ملک،عابد بٹ، معین الدین حمید، اشرف خان لودھی، ندیم چوہدری،قیصرضمیر،عثمان شیرازی،اویس ابراہیم،سجادولی،ارشدخان، ناصر انجم، حامد علی، بدرمنیرچودھری،فیصل مجید،قیصرصغیر،ایازشجاع،رانا تنویر اور وسیم احمد عرف سی کے نے بھی عامر متین اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

