واشنگٹن: امریکی قومی انٹیلی جنس کی سربراہ تلسی گبارڈ نے استعفیٰ دیدیا

واشنگٹن(رائٹرز، امریکی میڈیا، اے ایف پی)تلسی گبارڈ نے امریکی قومی انٹیلی جنس کی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلسی گبارڈ نے اپنے استعفے کی وجہ اپنے شوہر میں ہڈیوں کے نایاب سرطان کی تشخیص کو قرار دیا ہے۔

45 سالہ تلسی گبارڈ نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس معاملے سے واقف ایک شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تلسی گبارڈ پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ برس فروری میں قومی انٹیلی جنس کی سربراہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تلسی گبارڈ 30 جون کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہوں گی جبکہ نائب سربراہ قومی انٹیلی جنس آرون لوکاس عبوری سربراہ کے فرائض انجام دیں گے۔