پیپلز پارٹی کا فارم 47 والا بیان پی ٹی آئی کے مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے: علی ظفر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ فارم 47 سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فارم 47 سے متعلق تحریک انصاف کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے، اس لیے اب اسے چاہیے کہ وہ تمام سرکاری عہدوں سے استعفے دے کر اپوزیشن میں آ کر تحریک انصاف کا ساتھ دے۔

پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کے وسیع تر مفاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت کا حصہ ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ہی رہے گی اور دونوں جماعتیں آئندہ بھی باہمی تعاون کے ساتھ چلتی رہیں گی۔